جوڈیشل رولزکی جائزہ کمیٹی کااجلاس،ججزتعیناتی کےطریقہ کارپرغور

Dec 16, 2023 | 20:00 PM

ایک نیوز :جوڈیشل رولزکی جائزہ کمیٹی کااجلاس،  اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر غور  کیاگیا۔

 جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں اجلاس میں کمیٹی  نے رولز کے مسودے کو 29 دسمبر تک حتمی شکل دینے کا فیصلہ  کیا۔اجلاس میں ججوں کی نامزدگی کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔

 اجلاس میں جسٹس منظور ملک، جسٹس ندیم اختر ،جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ،جسٹس اشتیاق ابراہیم ، جسٹس شہزاد احمد خان، اٹارنی جنرل، اختر حسین،ضیاء الحسن، راہب خان،احمد فاروق خٹک، قاضی رفیع الدین بابر نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ  چیف جسٹس نے 4 دسمبر 2023 کو جوڈیشل کمیشن رولز کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مزیدخبریں