ویب ڈیسک:غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے میں الجزیرہ ٹی وی کا صحافی اور تین امدادی کارکن شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کے مطابق کیمرہ مین سمر ابو الدقا اور نامہ نگار وائل الدحدوح اُس وقت اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنے جب وہ خان یونس کے فرحانہ اسکول میں رپورٹنگ کر رہے تھے۔
الجزیرہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں زخمی کیمرہ مین تقریباً چھ گھنٹے تک شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑا تڑپتا رہا۔
سفاک اسرائیلی فوج نے زخمیوں کی مدد کیلئے آنے والے امدادی کارکنوں پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں تین ریسکیو ورکرز بھی شہید ہوگئے۔