غزہ میں عارضی جنگ بندی پر مذاکرات جاری ہے، قطر

غزہ میں عارضی جنگ بندی پر مذاکرات جاری ہے، قطر
کیپشن: غزہ میں عارضی جنگ بندی پر مذاکرات جاری ہے، قطر

ویب ڈیسک: قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
قطری وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں قطر کی ثالثی میں 7 روزہ عارضی جنگ بندی یکم دسمبر کو ختم ہو گئی تھی۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے اور 7 اکتوبر سے جاری نسل کشی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار 900 تک جا پہنچی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 55 ہزار سے بھی بڑھ گئی۔