کراچی، ملیر میں بیوی کوگولی مارکرشوہرکی خودکشی

Dec 16, 2023 | 19:28 PM

ایک نیوز : کراچی کے علاقے ملیر میں ایک شخص نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ 
پولیس کاکہنا ہے کہ گولی چلانے سے پہلے متوفی نے گھر کی گیلری میں کھڑے ہوکر میڈیا کو کوریج کیلئے بلانے کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس نے اسے روکنے کی کوشش بھی کی تھی۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق متوفی اپنے مسائل بتانے کے لئے بار بار میڈیا کو بلانے کا مطالبہ کر رہا تھا، جبکہ پولیس نے دھمکیاں دینے والے مذکورہ شخص کو منانے کی کوشش کی۔ ملیر سٹی کے علاقے میں شہری کی مبینہ طور پر خودکشی کی دھمکی پر پولیس موقع پر پہنچی۔
 پولیس کاکہنا تھا کہ گھر کے دروازے پر کنڈی لگائی ہوئی تھی، خودکشی کرنے والے شخص نے کہا کہ براہ راست نشر کرنے کا انتظام کیا جائے بڑی میڈیا کی گاڑیاں منگوائی جائیں۔
پولیس حکام کے مطابق فلیٹ کے اندر سے فائرنگ کی آواز آئی، مشکور نامی شہری نے بچے کو چھوڑ کر خود کو اور بیوی کو گولی ماردی۔

مزیدخبریں