ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ9مئی کے کیس میں یاسمین راشد،محمود الرشید سمیت دیگرملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10جنوری تک توسیع کردی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان جمع کروا دیے ہیں، جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے، عدالت ریمانڈ میں توسیع کرے۔