فیلڈ مارشل سیم منیکشا 1971 کی جنگ میں پاک آرمی کے معترف 

فیلڈ مارشل سیم منیکشا 1971 کی جنگ میں پاک آرمی کے معترف 
کیپشن: فیلڈ مارشل سیم منیکشا 1971 کی جنگ میں پاک آرمی کے معترف 

ایک نیوز : سابق بھارتی آرمی چیف فیلڈ مارشل سیم منیکشا 1971 کی جنگ میں پاکستان آرمی کی بہادری کے معترف نکلے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-16/news-1702733860-1360.mp4

سابق بھارتی آرمی چیف  فیلڈ مارشل سیم مانک شاء نے انٹرویو کے دوران  پاک فوج کی جرات اور بہادری کی تعریف کی۔ پاک فوج کی 1971 کی جنگ میں بہادری کو خوب سراہا۔

مانک شاءنے پاک بھارت 1971 کی جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی کمان کی تھی ۔انکا کہنا تھا کہ  مشرقی پاکستان میں تعینات پاکستانی فوج نے نہایت بہادری سے لڑی۔حالات پاک فوج کے حق میں نہیں تھے کیونکہ وہ اپنے فوجی اڈوں سے ہزاروں میل دور تھے۔مشرقی پاکستان سے لڑنے کے لیے تعینات ہندوستانی فوجیوں کی تعداد مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوجیوں کی تعداد سے کہیں زیادہ تھی۔