ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اقبال فہمی کے فروغ کے لئے منفرد اقدام، شاعر مشرق سے منسوب تاریخی اشیا کا میوزیم بنایا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ بادشاہی مسجد کے بیرونی احاطے میں علامہ اقبال سے منسوب میوزیم قائم کیا جائے گا۔مزار اقبال کے قریب میوزیم میں شاعر مشرق سے منسوب اشیاء رکھی جائے گی۔ مختلف مقامات پر موجودعلامہ اقبال کے زیر استعمال رہنے والی اشیاء ایک ہی جگہ ڈسپلے کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاعرمشرق کے میوزیم کے قیام کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق سے منسوب میوزیم اقبال شناسی کا ذوق رکھنے والو ں کے لئے نعمت غیر مترقبہ ہے۔نئی نسل میں اقبال فہمی کا شعور پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار اقبال کے بیرونی احاطے میں بہترین ٹائلیں لگانے کی ہدایت کردی ۔مزار اقبال کے لئے اعلی ترین ریڈ سینڈ سٹون اورسپر وائٹ ماربل مہیا کرنے کا حکم دیدیا ۔بادشاہی مسجد کے حجروں کواصل حالت میں بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے میوزیم اور مزار اقبال کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ علامہ اقبال کے مزار کی دائیں جانب بک شاپ میں شاعر مشرق کی تمام کتابیں موجود ہوں گی۔ سوونیئر اورکرافٹ شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔علامہ اقبال کے مزار کیلئے کا اندرونی ماربل کی واشنگ اورپالش کی جائے گی۔ مزار اقبال کی چھت کی خصوصی طورپر واٹر پروفنگ کی جائے گی۔کینٹین اورشوریک وغیر ہ بھی مناسب جگہ پر منتقل کیے جائیں گے۔
اجالس میں نیئر علی دادا،منیب اقبال،اقبال صلاح الدین،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی،سیکرٹری اوقاف،اقبال اکیڈمی کے سربراہ اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔