سانحہ اے پی ایس، قوم شہداکی عظیم قربانی کوفراموش نہیں کرسکتی ،محسن نقوی 

Dec 16, 2023 | 18:16 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ  16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا۔قوم شہداکی عظیم قربانی کوفراموش نہیں کرسکتی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر پیغام میں کہنا تھا کہ 16دسمبر کو  بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ پاکستان کی تاریخ لکھی۔   پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے۔ ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کے طفیل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم کا مثالی اتحاد اوراتفاق سامنے آیا۔ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا۔سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کی قعطاً گنجائش نہیں۔ پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔

مزیدخبریں