ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف مقرر کردیاگیا۔
جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے حماد اظہر کوقائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔تحریک انصاف پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ بھی حماد اظہر کے پاس رہے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔الیکشن کے معاملات چلانے کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے حماد اظہر کو قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف مقرر کیاگیا ہے ۔