ایک نیوز :پنجاب بھر میں 2ہفتوں کے دوران 17لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں آج دوپہر3 بجے تک 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کاکہنا ہے کہ نئے آن لائن سسٹم سے شہریوں کو خصوصی سہولت ملی ۔اپنے موبائل سے ہی اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔ نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے لرنگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔