چیئرمین پی اینڈڈی افتخارعلی سہوکادورہ چڑیاگھر،تعمیراتی کام کاجائزہ لیا 

ایک نیوز :چیئرمین پی اینڈڈی افتخارعلی سہوکاچڑیاگھر کا دورہ ،مختلف بلاکس میں جاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا ۔

ڈی جی وائلڈ لائف مبین الٰہی نے  چڑیاگھرپہنچنے پر چیئرمین پی اینڈ ڈی کا استقبال کیا۔میگا پراجیکٹ لاہور چڑیا گھر بارے بریفنگ دی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-16/news-1702728711-6406.mp4


چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخارعلی سہو  کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور میں عالمی معیار کا چڑیا گھر بنا رہے ہیں۔   منصوبہ کی بروقت تکمیل کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔چڑیا گھر اور لاہور سفاری زو کو عالمی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں۔لاہور چڑیا گھر کی تعمیر میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ۔چڑیا گھر کیلئے نئے جانور بھی اگلے چند دنوں میں پہنچ جائیں گے۔چڑیا گھر کی تعمیر نو سے شہریوں کو بہترین تفریحی سہولت میسر آئیگی ۔

افتخارعلی سہوکاکہنا تھا کہ  چڑیا گھر میں جانوروں کی صحت اور سازگار ماحول کی فراہمی کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے۔لاہور چڑیا گھر کے مرکزی گیٹ کو جازب نظر بنایا جائے۔تعمیراتی کام کرتے ہوئے عالمی ماہرین کی ہدایات کو مدنظر رکھا جائے ۔ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ ترقی یافتہ خوشحال پنجاب ہم سب کی منزل ہے۔