بھارتی پارلیمنٹ پرحملہ، ملزمان نے پہلے خودسوزی کا پروگرام بنا رکھا تھا، دہلی پولیس

indian parliament attackers
کیپشن: indian parliament attackers
سورس: google

ویب ڈیسک : بھارتی پارلیمنٹ کے اندر گھس کر دھوئیں کے بم پھینکنے والے افراد نے پہلے خود سوزی کا پروگرام بنایا تھا ۔ دہلی پولیس کاانکشاف۔

دہلی پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ساگر شرما، منورنجن ڈی، امول شندے، نیلم دیوی اور للت موہن جھا سات دھوئیں کے بم لے کر پہنچے تھے۔

دہلی پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ زیرحراست 5 ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ  پہلے انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں خود سوزی کرنے اور پمفلٹ تقسیم کرنے  کا منصوبہ بنایا تھا۔

ملزمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’’تانا شاہی‘‘ نہیں چلے گی کے نعرے بھی لگائے۔

دہلی پولیس کا دعوی ہے کہ انہوں نےسب سے پہلے اپنے جسم پر فائر پروف جیل  مل کر خود سوزی کا پروگرام بنایا تھا جو ناگزیر وجہ کی بنا پر ترک کردیا۔

 جبکہ ملزم نے گوگل  میپس کے ذریعے بھارتی پارلیمنٹ کے ارد گرد کے علاقے  کو سرچ کیا  اور  یوٹیوب پر موجود پارلیمنٹ ہاؤس  کی سیکیورٹی کی پرانی ویڈیوز کو بھی بار بار دیکھا۔

تمام ملزمان پکڑے جانے کے خوف سے  سگنل ایپ پر بات کرتے تھے ۔