توشہ خانہ کیس: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

Dec 16, 2023 | 13:40 PM

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوجانے کے بعد آج دوبارہ عدالت پیش کیا گیا۔جہاں عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ عمران خان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

نیب کی جانب سے عمران خان کے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ جسے عدالت کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ عدالت نے عمران خان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

عدالت نے کل توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کی تھی۔ جس کے بعد ان کی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

مزیدخبریں