طلباء کیلئے بری خبر: میٹروبس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولت ختم

طلباء کیلئے بری خبر: میٹروبس، اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولت ختم
کیپشن: Bad news for students: Free travel facility in Metrobus, Orange Line train is over

ویب ڈیسک: طلباء کیلئے بری خبر آگئی۔ پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سفری سہولت ختم کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین پر طلبا و طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کو ختم کردیا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی نے کہا کہ طلبا و طالبات کے لیے مفت سفری سہولت تاحکم ثانی ختم کردی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ 18 دسمبر سے یکم جنوری تک ہونے والی چھٹیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے اختتام پراس سہولت کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ صوبائی کابینہ کرے گی۔