لاہوراوراسلام آباد میں باران رحمت،سردی میں اضافہ ہوگیا

Dec 16, 2023 | 13:08 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور میں موسم کی انگڑائی سردی لے آئی اور وفاقی دارالحکومت میں ہلکی ہلکی بارش شروع ہوگئی،جس سے موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش شروع،آسمان پر بادلوں کا راج، موسم انتہائی سرد ہوگیا۔

لاہور میں موسم کی انگڑائی سردی لے آئی،سرد ہواؤں کا در،موسم کے بدلے بدلے انداز نے دلوں کا موسم بدل دیا۔بادلوں کے راج  اور  بوندا باندی   سے میٹھی میٹھی  سردی کا مزہ بھی آنے لگا۔

دوسری جانب دیربالا میں لواری ٹنل کے اطراف میں ہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

لواری ٹنل سڑک پر ٹریفک کی روانی جاری ہے جبکہ برفباری سے وادی کی حُسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابردالود رہنے کا امکان ہے۔

نوشہرہ، مردان، صوابی، پشاور، ڈی آئی خان اور بنوں کے اضلاع میں صبح اور شام دھند پڑنے کا امکان ہے۔

کالام میں پارہ نقظہ انجماد سے گر گیا جس کا درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 91 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دیر منفی 3، چترال منفی 1، پاراچنار صفر، مالم جبہ 1 اور تخت بھائی میں 2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں