ایک نیوز: بانی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہمارے تحفظات موجود ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیا جائے۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین کو جوڈیشل کر دیا گیا،یہ کیس بوگس ہے اور سیاسی انتقام پر بنایا گیا ہے،سابق چیئرمین کی فیملی پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے تاکہ کوئی کمپرومائز ہو،جس پارٹی نے اپنی دو حکومتیں ختم کروائیں،جس نے قومی اسمبلی سے استعفی دیئے،فری اینڈ فیئر الیکشن کے لئے،ہماری استدعا ہے کہ آپ انشورنس کریں کہ آر اوز فیئر اینڈ فری الیکشن کرائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہمارے ورکرز کو جیلوں میں بار بار نظر بند کرنے کے معاملہ کو بھی دیکھنا چاہیئے،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے،اگر آپ پٹیشنرز کو نوٹس جاری رہنا شروع کریں تو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہو گی،سپریم کورٹ نے 8 فروری کو الیکشن کروانے کا کہہ کر اچھا اقدام کیا،ہمیں آج بھی کنونشن،شرکت،جھنڈوں کی اجازت نہیں ہے،یہ عوام کا حق ہے کہ وہ کس کو چننا چاہتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا،ہمیں جن کیسسز میں نقصان ہوا وہ اس لئے ہوا کہ وہ سنے نہیں جا رہے،دھاندلی الگ بات ہے،اگر الیکشن پراسس میں ہماری شرکت نہیں ہو گی تو الیکشن میں پری پول رگنگ کر دی گئی،پی ٹی آئی الیکشن کا کبھی بائیکاٹ نہیں کرے گی،ہم کوشش کررہے ہیں اپنے انتخابی نشان سے الیکشن لڑیں،الیکشن کمیشن نے شیڈول کے بعد لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،ہم اس فیصلہ سے مطمئن نہیں ہین،ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ آر اوز عدلیہ سے رکھوا دیتی،ہماری تیاری ہوم ورک مکمل ہے،جتنی مشکلات میں ہم مہم چلا رہے ہیں اگر لیول پلینگ فیلڈ ملے تو دو تہائی اکثریت ہماری ہو گی۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہمارے تحفظات موجود ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیا جائے۔پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔پی ٹی آئی پر سختیاں ضرور کی جارہی ہیں۔ہماری پٹیشن میں درخواست تھی کہ ریٹرننگ افسران کو عدلیہ سے لیا جائے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ہی بتا سکتی ہے انہیں کیوں لگا ہم جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،ہم تو سپریم کورٹ میں بیٹھے رہتے ہیں کہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا جائے۔انشاء اللہ سپریم کورٹ جمہوریت کو بچائے گی،بوگس کیسز کے ذریعے جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ سیاسی انتقام کیلئے کیا جارہا ہے جیل ٹرائل ہوہی نہیں سکتا،ایسے ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔