دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان، شیخ رشید اور دیگر کیخلاف فیصلہ محفوظ

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان، شیخ رشید اور دیگر کیخلاف فیصلہ محفوظ
کیپشن: Violation of Article 144: Judgment reserved against Imran Khan, Sheikh Rasheed and others

ایک نیوز: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان، شیخ رشید، سینیٹر شہزاد وسیم اور دیگر کیخلاف عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید اور پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔  

سینیٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر سیف اللہ عدالت میں پیش ہوگئے۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی۔ سینیٹر شہزادوسیم کی جانب سے وکیل سردار مصروف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

وکیل سردار مصروف نے شہزاد وسیم کی بریت کی درخواست دائر کردی۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ چالان میں شہزاد وسیم کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شہزاد وسیم کو کیس سے بری کیا جائے۔ شریک ملزم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان کو دیکھ لیتے ہیں اور آرڈر کردیتے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ دیگر کیسز میں 19 مارچ کی تاریخ ہے اس میں بھی 19 مارچ دے دیں۔ 19 مارچ تک الیکشن ہوجائیں گے،سیاسی معاملات بھی ٹھنڈے ہو جائیں گے۔

عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔