ملکہ کوہسارپربرفباری شروع،سیاح باغ باغ ہوگئے

ملکہ کوہسارپربرفباری شروع،سیاح باغ باغ ہوگئے
کیپشن: ملکہ کوہسارپربرفباری شروع،سیاح باغ باغ ہوگئے

ایک نیوز: ملکہ کو سہار  مری میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا،ویک اینڈ پر آئے ملک بھر سے سیاحوں کا مری میں رش،دور دراز سے آئے سیاح خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق مری موسم سرما کی پہلی برف باری کے آغاز  سے  موسم سرد ہو گیا۔ موسم سرما کی پہلی برف باری آج دوپہر سے شروع ہوئی ہے اور  موسم سرد ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہو گئی۔

مری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے  الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ڈی سی  مری آغا ظہر عباس شیرازی نے انتظامات کا جائزہ لیااور مختلف سڑکوں کا وزٹ کیا اور کہا کہ برف باری کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد میں مری جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کا سلسلہ ایک  روز تک جاری رہے گا۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ گاڑی احتیاط سے چلائیں تاکہ کسی حادثے کا سبب نہ بن سکے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-16/news-1702719181-2085.mp4

گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش  اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  صبح کے اوقات میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری میں کم سے کم درجہ حرارت01سے03اور زیادہ سے زیادہ  10 سے 12ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے برف باری کی پیش گوئی کردی  ہے۔