نگراں حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور ریلیف 

نگراں حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور ریلیف 
کیپشن: Another relief to the people from the caretaker government

ایک نیوز: مہنگائی کی موجودہ لہر کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یقینا صارفین کے لئے بڑا ریلیف ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور ریلیف مل گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف دے کر عوام کے کاندھوں سے مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا گیاہے۔

آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کے بھی امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ نگراں حکومت نے پچھلے تین ماہ میں پیٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 55.17 روپے کمی کی ہے۔

ستمبر میں پیٹرول 331.38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 329.18 پیسے تھی جبکہ 16 دسمبر کو پیٹرول 267.34 اور ڈیزل کی قیمتوں میں 276.21 پیسوں کی واضح کمی دیکھی گئی۔