ایک نیوز: 1971 کی جنگ کے شہداء کے لواحقین بھی وطن پر قربان ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
لانس حوالدار مہر حسین شاہ شہید کے بیٹے نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم شہید کے بچے ہیں۔ ہمارے والد پاک فوج کی طرف سے لڑتے ہوئے 1971 کی جنگ میں شہادت کے درجے پہ فائز ہوئے۔
نائیک قادر بخش شہید کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ نائیک قادر شادی کے ایک ماہ بعد 1971 کی جنگ میں دشمن سے لڑنے کیلئے ڈھاکہ پہنچے۔ نائیک قادر بخش جب ڈھاکہ پہنچے تو دشمن بھارت حملہ کر چکا تھا۔ نائیک قادر نے دیگر فوجیوں سے مل کر دشمن کو اپنے مورچوں پر قائم رہتے ہوئے آگے نہیں بڑھنے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فوجیوں کے پختہ جذبوں نے دشمن کو پسپا کیا۔ بھارتی فوج جب مورچوں سے آگے نہ بڑھ سکی تو اس نے پاکستانی فوجیوں پر جہازوں سے بم گرائے۔
سپاہی محمد اعجاز شہید کے بھتیجے نے کہا کہ سپاہی محمد اعجاز نے ماہرانہ نشانہ بازی سے دشمنوں کو جہنم واصل کر کے شہادت پائی۔