جسٹس سردار طارق نےبطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

جسٹس سردار طارق نےبطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
کیپشن: جسٹس سردار طارق نےبطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

ایک نیوز: سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بیرونِ ملک روانہ ہو گئے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دورہ 14 روز پر مشتمل ہوگا، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی۔