ایک نیوز: بلوچستان کے شہر زیارت میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے، برفباری کے بعد زیارت میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وادی زیارت اور گرد و نواح میں رات گئے برفباری سے گلیاں اور پہاڑ سفید ہو گئے۔
کراچی: موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
سندھ: موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان
محکمۂ موسمیات نے کہا کہ سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔