بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑےدل کادورہ پڑنےپرہسپتال منتقل

بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑےدل کادورہ پڑنےپرہسپتال منتقل
کیپشن: Bollywood actor Shreyas Talpade shifted to the hospital after suffering a heart attack

ویب ڈیسک:بالی ووڈسپرسٹاراداکارشریاس تلپڑےکودل کا دورہ پڑنےپرہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکارشریاس تلپڑےنےمشہورکامیڈی فلم’’گول مال3،گول مال اگین،ہاؤس فل2‘‘جیسی ہٹ فلموں میں کرداراداکیاہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں فلم اسٹار اکشے کمار کے ساتھ اپنی نئی فلم’’ ویلکم ٹو دی جنگل‘‘کی شوٹنگ میں مصروف تھے، اس دوران ان کا پورا دن خوشگوار گزار جس کے بعد وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے گھر روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اداکار نے گھر پہنچے پر اپنی اہلیہ سے طبیعت میں بےچینی کا ذکر کیا جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران اداکار کو سینے میں تکلیف اٹھی اور وہ زمین پر گرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ہسپتال انتظامیہ نے شریاس تلپڑے کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار کو دیر رات گئے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور ان کا مزید علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ شریاس تلپڑے نے ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری میں کام کیا ہے ان کی مشہور فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ کی جانے والی فلم 'اوم شانتی اوم'، 'اپنا سپنا منی منی'، 'گول مال ریٹنرز' جیسے  دیگر فلمیں شامل ہیں۔