ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےبولنگ کوچ عمرگل نےکہاہےکہ پرتھ میں آسٹریلیاکےخلاف پہلےٹیسٹ میچ میں چارفاسٹ بولرزکھلانےکافیصلہ درست ثابت ہوا۔
تفصیلات کےمطابق پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاپہلےٹیسٹ میچ کےدوسرےروزمیزبان ٹیم487رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔
دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعدقومی ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھاکہ چار فاسٹ بولرزکو کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، دونوں نوجوان فاسٹ بولرز نے فائٹ بیک کرکے اچھی بولنگ کی۔
عمرگل کامزیدکہناتھاکہ اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف بولنگ مشکل ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔عامر جمال اور خرم شہزاد فرسٹ کلاس سیزن میں بولنگ کرتے آرہے ہیں۔
بولنگ کوچ کاکہناتھاکہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے مین بولر ہیں، وائٹ بال سے ریڈ بال میں آکر بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، انہوں نے لمبے عرصےسے ٹیسٹ نہیں کھیلے، ردھم میں آنے میں وقت لگے گا، امید ہے وہ دوسری اننگز میں اچھے ردھم کے ساتھ بولنگ کریں گے۔
عمرگل کامزیدکہناتھاکہ فاسٹ بولرز کی رفتار میں کمی ضرور نظر آرہی ہے، بولنگ یونٹ نے 10 وکٹیں لیں جس سے ان کی کاکردگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے البتہ نئی بال کے ساتھ اچھی بولنگ نہیں ہو رہی۔
واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کی تمام10 وکٹیں فاسٹ بولرز نے لیں۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے عامر جمال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6، خرم شہزاد نے 2، شاہین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔