ویب ڈیسک:گوگل کروم میں صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کی ٹریکنگ کوناممکن بنانےکےفیچرکااضافہ کیاجارہاہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کی دنیامیں روزبروزنئےاضافےہورہےہیں اس لئےہراپیلیکشن صارفین کی بہترین سہولیات کومدنظررکھتےہوئےنئےسےنیافیچرمتعارف کرارہی ہے۔
گوگل کروم میں ویب سائٹس کو تھرڈ پارٹی کوکیز (cookies) استعمال کرنے سے روکنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ویب سائٹس کی جانب سے تھرڈ پارٹی کوکیز کو استعمال کرکے لوگوں کے آن لائن رویوں کو ٹریک کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔
سربراہ گوگل پرائیویسی سینڈباکس پراجیکٹ انتھونی شاویزکاکہناتھاکہ آغاز میں کمپیوٹر اور اینڈرائیڈ فونز کے ایک فیصد صارفین کے لیے کروم میں تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2024 کے آخر تک تمام کروم صارفین کو یہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا مگر اس پر عملدرآمد متعدد بار ملتوی کیا گیا۔کروم میں کی جانے والی یہ تبدیلی ویب سائٹس کے لیے بہت بڑی ہوگی۔
ویب براؤزنگ کے دوران ویب سائٹس کی جانب سے چھوٹی ٹیکسٹ فائلز کی شکل میں کوکیز کو صارف کے فون اور کمپیوٹر پر اسٹور کیا جاتا ہے تاکہ اس کے آن لائن رویوں کا علم ہوسکے۔تھرڈ پارٹی کوکیز تک رسائی روکنے سے صارف کی آن لائن پرائیویسی کو تحفظ ملے گا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں گوگل کروم سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب براؤزر ہے اور 63 فیصد صارفین براؤزنگ کے لیے اسے ترجیح دیتے ہیں۔
سفاری، فائر فوکس، مائیکرو سافٹ ایج اور دیگر میں تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کرنے کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے۔
مگر گوگل کی جانب سے اس حوالے سے سست روی سے پیشرفت کی جا رہی ہے کیونکہ اس فیچر سے آن لائن اشتہارات کی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
انتھونی شاویز نے بتایا کہ ہم ویب کو زیادہ پرائیویٹ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اداروں کو ایسے ٹولز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جو انہیں آن لائن کامیابی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔