کراچی:نامعلوم افرادکی کارپرفائرنگ،2افرادجاں بحق،خاتون زخمی

کراچی:نامعلوم افرادکی کارپرفائرنگ،2افرادجاں بحق،خاتون زخمی
کیپشن: Karachi: Unknown persons fired on a car, 2 persons were killed, a woman was injured

ایک نیوز:کراچی میں نامعلوم افرادکی کارپرفائرنگ سےدوافرادجاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے ناظم آباد انکوائری آفس سندھ اسپورٹس کمپلیکس کے قریب نامعلوم افرادکی کار پر فائرنگ سےدوافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی ہونےوالوں کوعباسی شہیدہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق ناظم آبادفائرنگ کاواقعہ تھانہ گلبہارکی حدودمیں پیش آیانامعلوم افرادفائرنگ کرکےفرارہوئے، واقعے میں دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں میں ایک شخص کی شناخت طارق کےنام سےہوئی ہےاورزخمی خاتون کی شناخت بنیش زوجہ طارق کےنام سےہوئی ہے،خاتون اورجاں بحق طارق میاں بیوی ہیں۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورتمام شواہداکٹھےکرکےکارروائی کاآغازکردیاگیاہے۔