آئی فون صارفین کیلئےآئی اوایس17.2اپ ڈیٹ مسئلہ بن گیا

آئی فون صارفین کیلئےآئی اوایس17.2اپ ڈیٹ مسئلہ بن گیا
کیپشن: iOS 17.2 update becomes problematic for iPhone users

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں ہفتے جاری کی گئی آئی او ایس17.2 اپ ڈیٹ آئی فون صارفین کیلئےمسئلہ بن گیا۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون نےرواں ہفتےاپنےصارفین کیلئےآئی اوایس 17.2کی اپ ڈیٹ کی جوآئی فون صارفین کیلئےسہولت کےبجائےبڑامسئلہ بن گیاہے۔
کمپنی کی جانب سےجاری کی گئی اپ ڈیٹ کوفوری ڈاؤن لوڈکرنےوالےصارفین نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پراپ ڈیٹ کےبیٹری تیزی سےختم ہونےکی شکایات کےانبارلگادیے۔
درج کی گئی شکایات میں صارفین کا کہنا تھا کہ آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد ان کو اپنا فون دن میں متعدد بار چارج کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی او ایس17.2 اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری بہت تیزی سے ختم ہوگئی، صرف10 منٹ کے استعمال میں بیٹری99 فیصد سے 91 فیصدپر آگئی۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا ”آئی او ایس 17.2 میری بیٹری تیزی سے ختم کر رہا ہے“۔
ایک اورصارف نے بتایا کہ آئی فون ایس ای میں آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ کے بعد سے بیٹری تیزی سے خرچ ہورہی ہے۔ مختصر دورانیے میں وہ دو بار اپنا فون چارج پر لگا چکے ہیں۔
ایپل کی جانب سے رواں ہفتے کے شروع میں آئی فون ایکس ایس اور اس کے بعد کے ماڈلز سمیت آئی پیڈ کے متعدد ماڈلز کے لیے آئی او ایس 17.2 اپ ڈیٹ جاری کی گئی تھی۔
اس اپ ڈیٹ میں جرنل نامی ایک نیا فیچر شامل کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اس اپ ڈیٹ میں بگز کے فوری حل اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔