ایران : پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کاحملہ،11پولیس اہلکار ہلاک

ایران : پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کاحملہ،11پولیس اہلکار ہلاک
کیپشن: ایران : پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کاحملہ،11پولیس اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک:ایران کے جنوب مشرقی حصے میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صوبہ سیستان اور بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا نے بتایا کہ تہران سے تقریباً 1400 کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع راسک ٹاؤن میں صبح 2 بجے مسلح افراد کے حملے میں سینئر پولیس افسران اور سپاہی مارے گئے۔ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں کئی حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے اس حملے کا الزام ایک علیحدگی پسند گروپ جیش العدل پرعائد کیا ہے۔