روس میں برفانی طوفان : نظام زندگی درہم برہم 

روس میں برفانی طوفان : نظام زندگی درہم برہم 
کیپشن: روس میں برفانی طوفان : نظام زندگی درہم برہم 

ویب ڈیسک: روس کے مختلف حصوں میں برفانی طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئےہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ برفباری ہوچکی ہے،  بعض علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ برفانی طوفان 60 سالوں میں ماسکو سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ہو سکتا ہے۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ سڑک پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ماہرین کے مطابق ماسکو میں دسمبر میں ہونے والی برف باری 50 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے جو کہ اس مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ برفباری ہے۔