عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کی اہم ملاقات طے

Dec 16, 2022 | 23:55 PM

ایک نیوز نیوز:کل تحریک انصاف کے لبرٹی چوک جلسے سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی میں کل کے جلسے سے قبل ملاقات طے ہو گئی۔ عمران خان ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولا سے آگاہ کریں گے۔تحریک انصاف نے ابھی تک پرویزالٰہی گروپ کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے متلعق کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا ۔ تحریک انصاف نے ق لیگ کے  پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر ارکان کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دے دی۔

مزیدخبریں