ایک نیوز نیوز:حب کی قومی شاہراہ پر قائم غیرقانونی ایرانی تیل کے ڈپو میں ٹرک سے پیٹرول اتارا جارہا تھا کہ آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے بھوانی کے مقام پر غیرقانونی تیل کے ڈپو میں خوفناک آتشزدگی سے 3 دکانیں اور 2 گاڑیاں جل گئیں، واقعے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔حب کی قومی شاہراہ پر قائم غیرقانونی ایرانی تیل کے ڈپو میں ٹرک سے پیٹرول اتارا جارہا تھا کہ آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 3 دکانوں، ایک ٹرک اور پاس کھڑی پک اپ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا اور اس دوران آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا، فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ڈپو میں کام کرنیوالا ایک شخص اندر پھنس جانے سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔