ایک نیوز نیوز :گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال مجموعی طور پر 18 سے 19 ارب ڈالر کے قرضے ملنے کا امکان ہے۔جب تک باہر سے پیسہ نہیں آئے گا ہم پیسے ریلیز نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد خان نے کہا کہ اس وقت کاروباری افراد کو مسائل کا سامنا ہے، بزنس کمیونٹی سے میٹنگز رکھی ہیں اور ان کی تجاویز سامنے آئیں گی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 8.3 ارب ڈالر کے مختلف ممالک کے کمرشل قرضوں کو رول اوور کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے،1.1 ارب ڈالر کے کمرشل قرضوں کی واپسی کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پاکستان نے 13 ارب ڈالر کے بجائے 4.5 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں۔ 4 ارب ڈالر کے قرضے رواں مالی سال ہمیں ملے ہیں اور مزید 4 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔جمیل احمد خان نے کہا کہ چیلنجز موجود ہے لیکن اس صورتحال کو جس طرح پورٹریٹ کیا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے۔