بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا جعلی پاسپورٹ برآمد

Dec 16, 2022 | 22:55 PM

ایک نیوز نیوز:بھارت میں دھوکا دہی کے ملزمان سے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے تین ملزمان کو گریٹر نوئیڈا کے علاقے سے فراڈ اور دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس ملزمان سے یہ جاننا چاہتی ہے کہ وہ اس پاسپورٹ سے کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ملزمان کے اس گینگ پر ایک فارمیسی کمپنی کے نام پر دہوکا دہی، ایک کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کے فراڈ کے علاوہ شادی کرانے والی سائٹس اور ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے لوگوں کو ہدف بنا کر فراڈ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ان ملزمان کے جرائم میں بھارتی فوج کا ایک ریٹائر کرنل بھی شامل ہے۔

ایشوریا کا جعلی پاسپورٹ برآمد ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل 2012 میں بھی ریاست گجرات سے ان کے پاسپورٹ کی ایک کاپی برآمد ہوئی تھی۔تصویر کے ساتھ پورا نام، تاریخ پیدائش یکم نومبر 1973 اور جائے پیدائش مینگلور کرناٹکا درج تھی، اس پاسپورٹ کی تجدید مئی 2006 میں کروائی گئی تھی۔

مزیدخبریں