اداکارہ جھانوی کپور پاکستانی ڈیزائنر کی دیوانی ہوگئیں

اداکارہ جھانوی کپور پاکستانی ڈیزائنر کی دیوانی ہوگئیں
کیپشن: Actress Jhanvi Kapoor fell in love with Pakistani designer

 ایک نیوز نیوز:محسن نوید رانجھا کے حسین عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی ۔

 تفصیلات کے مطابق جھانوی کپور نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپ لوڈکیں جس میں انہوں نے پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کے حسین عروسی لباس زیب تک کیے۔بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور پاکستانی ڈیزائنر کی پرستار ہوگئیں۔محسن نوید رانجھا کے حسین عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی ۔جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ اتنے خوب صورت لباس پہن کر خود پر تاریخ کی کسی شہزادی کا سا گماں ہوتا ہے ۔