انڈسٹری میں والدین کی سپورٹ حاصل نہیں تھی،شہناز گل

انڈسٹری میں والدین کی سپورٹ حاصل نہیں تھی،شہناز گل
کیپشن: There was no parental support in the industry, Shahnaz Gul

ایک نیوز نیوز:بھارت کی معروف اداکارہ  اور گلوکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ شہنازگل کاکہنا ہے کہ   بھارت میں بہت کم خاندان ایسے ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں۔اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھی۔ بھارتی ٹی وی  شو کا پرومو بھارتی چینل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں شہناز کو کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شہناز گل نے کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہو کہ آپ کو والدین کی سپورٹ حاصل ہے جومجھے حاصل نہیں تھی۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں بہت کم خاندان ایسے ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں، مجھے زندگی میں اپنے سپنوں کو پورا کرنا تھا لیکن فیملی سپورٹ کرنے والی نہیں تھی لہٰذا میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اپنی والدہ کو پہلے غیر ملکی دورے پر دبئی لے کر گئی اور یہ احساس غیریقینی تھا کیوں کہ  اپنے والدین کیلئے ہمیشہ کچھ کرنا اچھا لگتا ہے۔