ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاکہنا ہے کہ اسمبلی ابھی ٹوٹے یا 6 ماہ بعد کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان کاکہنا تھا کہ اسمبلی عمران خان کی امانت ہے جب چاہے توڑ دیں۔ آج اور چھ ماہ بعد کوئی معنی نہیں رکھتے۔ امپورٹڈ حکومت ملک اور عوام کے مفادات کیلئے نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرنے اور چوریاں چھپانے کے لیے قیام میں آئی ہے۔ مہنگائی کی شرح میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔ کل حکمران بیرونی ممالک میں موجود سفارخانوں کے بلڈنگز کو بھی نیلام کریں گے۔ اس وقت ملک میں کوئی نظام نہیں ہے۔ موجودہ فرسودہ نظام سے چھٹکارا پانا ہوگا۔