ایک نیوز نیوز:امریکہ کا تیار کردہ دنیا کا مہنگا ترین طیارہ ایف 35 بی امریکی فورٹ ورتھ ائر بیس پر لینڈنگ کرتے وقت بے قابو ہوگیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کا تیار کردہ دنیا کا مہنگا ترین طیارہ ایف 35 بی امریکی فورٹ ورتھ ائر بیس پر لینڈنگ کرتے وقت بے قابو ہوکر کریش کرگیا۔طیارہ دنیا کے جدید ترین آلات سے لیس تھا۔امریکہ جو جنگی طیارے بنانے میں ثانی نہیں رکھتا۔ایف سیریز کے طیارے دنیا بھر میں جنگی طیاروں میں صف اول میں شامل ہیں۔ایف 35 بی دنیا کا جدید اور مہنگا ترین طیارہ امریکی ائر بیس فورٹ ورتھ پر لینڈ کرچکا تھا کہ طیارہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا۔اور اچھلتے ہوئی اس کا اگلا پہیہ ٹوٹ گیا ساتھ ہی طیارہ بے قابو ہوکر زمین سے ٹکرا گیا۔پائلٹ نے انتہائی مہارت سے سیٹ کو ہوا میں اڑا کر جان بچائی۔تاہم طیارہ آگ لگنے سے محفوظ رہا۔
Let's wait for the investigation but it looks to me as if the controls (especially throttle) were used in reverse of how they should have been to halt the jet. Flight controls issue? Some kind of "ergonomic incident"? Other? Report (without speculations): https://t.co/yyonTyjeEW https://t.co/0C1479GQmT
— David Cenciotti (@cencio4) December 15, 2022