ایک نیوز نیوز:سابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کےمکمل خاتمہ تک محصوم شہیدوں کے خون کا قوم پر قرض باقی رہے گا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کاسانحہ اے پی ایس کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ قوم اے پی ایس کےشہیدوں کو آج بھی نہیں بھولی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو بتا کر گئی تھیں سوات سے قومی پرچم اتارنے والے ہمارے دشمن ہیں۔شہیدوں کے خون سے انصاف کرنے کیلئے شدت پسندی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے ریاست کے دشمن ہیں۔یہ دھرتی ہماری ماں ہے اس کی حفاظت کرنا ہمارا ایمان ہے۔