دہشت گردوں کے محفوط ٹھکانوں کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

Dec 16, 2022 | 21:16 PM

ایک نیوز نیوز:وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پاکستانی عوام اور افواج کو نشانہ بنایا۔دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ثبوت موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سانحہ آرمی پبلک سکول کی آٹھویں برسی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ آج کی تقریب پشاور میں اے پی ایس پر حملے کی یاد میں ہے۔حملے  میں 132بچے،8اساتذہ اور سٹاف کے ارکان شہید ہوئے۔حملے کی ذمہ داری نام نہاد ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل اور متعددرکن ممالک نے دہشتگرد تنظیم قرار دےرکھاہے۔ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیے گئے۔آپریشن کامیاب ہوئے، پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک کی گئی۔بدقسمتی سے ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ   پناہ گاہیں تلاش کرلیں۔

بلاول بھٹو کامزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے واقعات کو برداشت نہیں کرے گا۔ہمیں دہشت گردوں کے محفوط ٹھکانوں کو ختم کرنا ہوگا۔دہشت گردوں کی مالی معاونت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں