ایک نیوز نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ لاہور سے راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پہنچےجہاں انہیں سخت سیکورٹی میں اہم شخصیت کے دفتر پہنچایا گیا ۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔
اس سےقبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے سے قبل تین کڑی شرائط رکھ دی ہیں،عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں مونس الٰہی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی ہےجبکہ صدر عارف علوی سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے بھی اسمبلیوں کی تحلیل سے پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہی گروپ نے پنجاب اسمبلی کی 22 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسمنٹ مانگ لی ہے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کی 10 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسمنٹ مانگی گئی ہے۔پرویز الہی نے آئندہ پنجاب کی وزارت اعلی کی یقین دہانی کی شرط بھی رکھ دی ہے۔اس کے علاوہ پرویز الہی گروپ نے اسمبلی تحلیل کرنے کے سے متعلق تحریری معاہدہ کرنے کی شرط بھی شامل کردی ہے۔
ق لیگ کی شرائط کے بعد عمران خان مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے سینئر پارٹی لیڈرشپ سے مشاور ت بھی شروع کردی ہے۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تصدیق کی ہے کہ وہ (ق) لیگ کو ایڈجسٹ کریں گے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عمران خان پرویز الہیٰ کی خواہش کیمطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر راضی ہوں گے یا نہیں؟۔