ایک نیوز نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کے معاملے پر مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی۔
سابق نگران بنی گالا انعام خان کا ایک نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کی آڈیو کی تصدیق کرتا ہوں کہ آواز میری ہے ۔بشریٰ بی بی مجھ سے مخاطب تھیں۔میں نے ہی بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ سے متعلق گفتگو کی تھی۔ بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔ اس حوالے سے سابق نگران بنی گالا انعام خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میری آڈیو ہے۔ میں نے ہی بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ سے متعلق گفتگو کی۔