ایک نیوز نیوز: آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر پیٹرڈٹن اپنے خطاب کے دوران میڈم سپیکر کو مسٹرسپیکر کہتے رہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مسٹر پیٹرڈٹن، جن کا تعلق لبرل پارٹی آف آسٹریلیا سے ہے، نے لیبر پارٹی کی خاتون ڈپٹی سپیکر شیرون کلیڈن کو 17 بار مسٹرسپیکر کہا۔
لیبرل پارٹی آف آسٹریلیا کے پیٹرڈٹن اپنے خطاب کے دوران خاتون ڈپٹی سپیکر شیرون کلیڈن کو بار بار مخاطب کرتے ہوئے مسٹر اسپیکر کہتے رہے۔
خاتون ڈپٹی سپیکر نے 10 بار مسٹرسپیکر کہنے پراپوزیشن لیڈرکو وارننگ دی، اور کہا کہ وہ مسٹر سپیکرنہیں ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر نےاپوزیشن لیڈر کو بار بار غلطی دہرانے پر روک کر کہا کہ آپ مجھے مسٹر کہے ہی جارہے ہیں، آپ کو مجھے صحیح طرح سے مخاطب کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی اسپیکر کی بات سن کر اپوزیشن لیڈر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد انہوں نے معذرت کر کے اپنی بات پوری کی۔
تاہم، بات یہیں ختم نہ ہوئی۔ اپنی غلطی ماننے اور معافی مانگنے کے باوجود مسٹر ڈٹن نے مزید 4 دفعہ ڈپٹی سپیکر کو مسٹر سپیکر کہہ دیا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہ مسٹر سپیکر نہیں میڈم سپیکر ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے دوسری وارننگ کو بھی نظرانداز کر دیا اور 3 دفعہ مزید شیرون کلیڈن کو مسٹر سپیکر کہہ دیا۔