بے بس تھا، جنرل(ر) باجوہ فیصلہ کرتے تھے نیب نے کس کو چھوڑنا ،کس کو پکڑنا ہے،عمران خان 

Dec 16, 2022 | 18:47 PM

 ایک نیوز نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناتھا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، تمام چور اوپر آ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان  کا وکلا کی رول آف لاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، تمام چور اوپر آ کر بیٹھ گئے ہیں، حکومت میں آتے ہی نے انہوں پہلا کام اپنے کرپشن کیسز ختم کیے، سب چوروں کے باری باری کرپشن کیسز ختم ہو رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی حکومت میں پوری کوشش کی، ان کے کیسز میچیور تھے، نیب کہتا تھا ان کے کیسز میچیور ہیں لیکن پیچھے سے ہمیں اجازت نہیں۔ جنرل باجوہ اجازت نہیں دیتے تھے، وہ فیصلہ کرتے تھے کہ نیب نے کس کو کتنا دبانا ہے۔ کب چھوڑنا ہے، کب اندر کرنا ہے، شہباز شریف کا کیس ہی نہیں لگتا تھا، میں وزیراعظم بے بس بیٹھا تھا۔ شہبازشریف کے بیٹے نے اپنے ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے، لوگوں کے ضمیر خرید کر ہماری حکومت ہٹائی گئی۔

مزیدخبریں