ایک نیوز نیوز:ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے پنجاب زون ون کا انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری،اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔محمد سیف اللہ نامی اشتہاری ملزم کو لاھور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے بیرون ملک امریکہ امیگریشن کا جھانسہ دے 56 لاکھ روپے بٹورےتھے۔ملزم کے خلاف امیگرین آرڈیننس اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔