توشہ خانہ سے متعلق  بشریٰ بی بی کی ایک اور آڈیو منظر پر عام پر آگئی

توشہ خانہ سے متعلق  بشریٰ بی بی کی ایک اور آڈیو منظر پر عام پر آگئی
کیپشن: Another audio of Bushra Bibi related to Tosha Khana has surfaced

ایک نیوز نیوز :توشہ خانہ سے متعلق عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اورمبینہ آڈیو منظر پر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔بشریٰ بی بی آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کے بارے میں گفتگو کررہی  ہیں،بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔ مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں: ہیلو، جس پر انعام خان: السلام علیکم کہتا ہے۔ بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام، یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں، آپ نے اصفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟ اس پر انعام کہتا ہے: نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔
بشریٰ بی بی پھر کہتی ہیں تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے، گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟ انعام نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔


بشریٰ بی بی: انعام نے کہا ہے اور اس نے بھیج دی ہیں
بشریٰ بی بی: آپ ہولڈ کریں!
بشریٰ بی بی اس دورا ن کسی دوسرے شخص سے سوال کرتی ہیں
بشریٰ بی بی :آپ نے انعام کو بھیجی ہیں تصویریں؟ وہ کہہ رہا ہے مجھے نہیں بھیجیں
انعام: بھیجیں ہیں لیکن میں نے کہا نہیں
بشریٰ بی بی: کسی دوسرے بندے سے : کس نے کہا تھا تصویریں کھینچنے کو؟
بشریٰ بی بی: کس نے ؟ کیوں ؟ گھر کے اندر آنے والی کسی چیز کی تصویر نہیں کھینچتے
بشریٰ بی بی:آپ کون ہوتے ہیں تصویریں کھینچنے والے؟
بشریٰ بی بی انعام سے مخاطب ہوتے ہوئے: اور تمہیں کیوں بھیجی ہیں اس نے تصویریں؟
انعام: بی بی مجھے تصویریں آئی ہیں کہ ہم اندر دے رہے ہیں
انعام: بس آپ بی بی کو دے دیں ، وہ جانیں ان کام جانیں
بشریٰ بی بی: کیا کرنا ہے تصویروں کا ؟
انعام: ہم لوگوں نے کیا کرنا ہے تصویروں کا ؟
بشریٰ بی بی: آج کے بعد تم گھر کے اندر نہیں آؤ گے ، سمجھ آئی
انعام: ٹھیک ہے
بشریٰ بی بی: تصویریں لے کر وہیں رہو جہاں تم بیٹھے ہو