بھیک مانگ کر گزارا کرنے والا 11 سالہ معصوم لکھ پتی نکلا

بھیک مانگ کر گزارا کرنے والا 11 سالہ معصوم لکھ پتی نکلا
کیپشن: 11-year-old Masoom Lakhpati, who lived by begging, turned out to be a poor man

ایک نیوز نیوز:بھارتی شہرسہارنپور کے علاقے میں بچہ والدین کے انتقال کرنے کے بعد لاکھوں روپے کا مالک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر یوپی کے سہارنپور سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں بھیک مانگ کر گزارا کرنے والا 11 سالہ معصوم لکھ پتی نکلا۔ بچے کی ماں کورونا کے باعث انتقال کر گئی۔  اس کے بعد اسے پیٹ بھرنے کے لئے بھیک مانگنی پڑ رہی تھی۔بھینک مانگنے والے بچے کو پتہ نہیں تھا کہ بچے کے دادا نےآدھی جائیداد اس کے نام کر دی تھی۔ماں سسرالیوں سے ناراض ہوکرالگ رہی تھی ۔بچہ کے اہل خانہ اسے ڈھونڈ رہے تھے اور بچے کے دادا کو یہ یقین تھا کہ ان کا پوتا ایک دن ضرور مل جائے گا۔

چند روز قبل بچے شاہ زیب پر رشتہ دار مبین کی نظرپڑی۔ اس نے واٹس ایپ سے شاہ زیب کی تصویر سے اس کی شناخت کی اور اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی۔ مبین نے بچے کو اہل خانہ تک پہنچا بھی دیا۔
سال 2019 میں دیوبند ناگل کے پنڈولی گاؤں کی رہنے والی عمرانہ ناراض ہو کر سسرال سے چلی گئی تھی۔ اس دوران اس کا شوہر کئی مرتبہ اسے لینے کے لئے گیا لیکن وہ نہیں مانی۔ بعد ازاں، عمرانہ اپنے بیٹے کو لے کر اتراکھنڈ کے کلیر شریف چلی گئی۔ اہل خانہ نے عمرانہ کو کافی تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ بیوی اور بچے سے جدا ہو جانے والے عمرانہ کے شوہر کی وفات ہو گئی۔ اس کے کچھ دن بعد کورونا پھیل گیا اور لاک ڈاؤں لگ گیا۔اس دوران عمرانہ کی بھی موت ہو گئی اور اس کا معصوم بیٹا شاہ زیب یتیم ہو گیا۔ دادا نے اپنے پوتے کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور سوشل میڈیا سے لے کر اخبار تک میں پوتے کی تصویر دی، لیکن وہ انہیں نہ مل سکا۔
بچے کے نام گاؤں میں مکان ہے جس کی قیمت 20 سے 25 لاکھ روپے ہے، اس کے علاوہ تین بیگھہ زمین بھی اس کے نام ہے۔ اس طرح شاہ زیب اب تقریباً 50 لاکھ کی جائیداد کا مالک بن چکا ہے۔