سیاست میں آنے کی خبریں ؛لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدنے خاموشی توڑ دی

Dec 16, 2022 | 18:11 PM

ایک نیوز نیوز :لیفٹیننٹ جنرل (ر )فیض حمید نے کہا  کہ وہ کبھی سیاست میں نہیں آئیں گے ۔سیاست میں آنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر )فیض حمید نے سیاست میں انٹری کے حوالے سے خبروں کو مسترد کردیا ۔مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں رکھتا، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آبائی گاؤں میں تھے جہاں ان کے رشتہ داروں اور مقامی افراد اکثر ان سے ملنے آتے ہیں۔ اس موقع پر ایک شخص نے ان سے درخواست کی کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سیاست میں شمولیت اختیار کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنرل فیض حمیدکی  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائر ہوئی جس میں کچھ مقامی سیاست دان ان کی تعریف کررہے ہیں اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں ،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد   جنرل فیض حمید کی سیاست میں انٹری سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ۔

مزیدخبریں