انجینئرنگ کے طالبعلم بلال ناصر کے قاتل افغان شہری نکلے

Dec 16, 2022 | 18:10 PM

ایک نیوز نیوز :کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم بلال ناصر کےقاتلوں کی شناخت ہوگئی ،دونوں قاتل  افغان شہری نکلے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ملزموں  کی شناخت ظاہر کی ہے انہوں نے کہاکہ ایک ملزم کی عمر 16 سال ہے۔ گرفتار ملزم تاجک افغان ہے۔ دوسرے ملزم کو بھی شناخت کرلیا گیا ہے، ملزم کا ساتھی بھی تاجک افغان ہے۔ ملزم کے قریبی دوست عزیز کو شامل تفتیش کرلیاگیاہے۔

 جاویدعالم اوڈھو نے کہا کہ 15 دسمبر کو یونیورسٹی روڈپرنوجوان کوڈاکوؤں نےقتل کیا۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔

مزیدخبریں