ایک نیوز نیوز: افریقی ملک یوگنڈا میں ایک دریائی گھوڑے نے 2 سالہ بچے کو نگل لیا، لیکن جب وہاں کھڑے ایک شخص نے اس پر پتھر برسانے شروع کئے تو اسے باہراگل دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حیران کن طور پر بچہ زندہ بچ گیا۔
مغربی یوگنڈا میں بچہ اپنے گھر کے قریب جھیل ایڈورڈ کے کنارے کھیل رہا تھا کہ دریائی گھوڑا جھیل سے باہر آیا اور بچے کو اپنے جبڑوں دبوچ لیا۔
وہاں کھڑے ایک شخص نے جب دیکھا تو دریائی گھوڑے پر پتھر برسانے شروع کردیے۔ پتھراؤ کے بعد دریائی گھوڑے نے بچے کو باہراگل دیا اور پھر جھیل میں واپس چلا گیا۔
دریائی گھوڑے کے حملے سے بچہ زخمی ہوگیا تھا جسے علاج کے لیے نزدیکی قصبےکے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔