پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ
کیپشن: A massive shake-up in Punjab's bureaucracy

ایک نیوز نیوز:ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈوپلپمنٹ اتھارٹی امجد شعیب خان ترین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرروتبادلوں کانوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈوپلپمنٹ اتھارٹی امجد شعیب خان ترین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب نوید احمد ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انہار ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد حسان طارق  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب،انعم زید  کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر تعینات کر دیا گیا۔گریڈ 17 کی سونیا صدف کی خدمات لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب کے سپرد۔ ڈائریکٹر جنرل بہاولپور ڈوپلپمنٹ اتھارٹی بقا محمد جام کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔